سوات: ایک اور زخمی چل بسا۔

 



ایک ہفتہ قبل موٹرسائیکل حادثہ کا شکار ہونے والا دوسرا جوانسال بھی جان کی بازی ہار گیا۔موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جن کے روک تھام کیلئے باقاعدہ کوئی منصوبہئ عمل انتظامیہ کے پاس موجود نہیں۔ رحمان اللہ سکنہ ٹانگئی چینہ ایک ہفتہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہا۔آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے جمعہ کو تحصیل کبل کے گاؤں شاہ ڈنڈ میں موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خطرناک حادثہ کا دوسرا زخمی جوان رحمان اللہ سکنہ ٹانگئی چینہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے موٹرسائیکل حادثہ میں توتانوبانڈئی کا رہائشی اکبرعلی ترکھان موقع پر جان بحق ہوگیا تھا جبکہ دیگر زخمیوں کو ریسکیو1122کے اہلکار وں نے ہسپتال پہنچایاتھا۔جان بحق رحمان اللہ نصیب زادہ کا چھوٹا بھائی تھا۔نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔



Comments