گرنیڈدھماکہ۔دوبچے جاں بحق، ایک شدید زخمی

 




کبل سوات(تحصیل رپورٹر)کبل نمکئی میں ہینڈگرنیڈدھماکہ۔ دو بچے موقع پر جاں بحق۔ ایک شدید زخمی۔ہسپتال منتقل۔لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کبل شاہ ڈھیرئی کے علاقہ نمکئی میں حضرت امین کے بچوں 14سالہ کریم، 12سالہ جمال اور 8سالہ ابوبکر کو کھیتوں میں ہینڈگرنیڈ ملا جس کو بچے کھلونہ سمجھ کر کھیلنے لگے۔اسی اثناء میں دوردار دھماکہ ہوا جس سے دو بچے 14سالہ کریم اور 12سالہ جمال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 8سالہ ابوبکر شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر دوبچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی۔دونوں بچوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ 8سالہ ابوبکر کو شدید زخمی حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔


Comments